بالی وڈ اداکارہ جیا پردہ نے آج بھارتیہ جنتا پاٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا 'یہ میری زندگی کا سب سےاہم پل ہے اور وزیراعظم مودی کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہو گی'۔
ایسی قیاس آرائیاں کی جارہی ہے کہ وہ اعظم خان کے خلاف رامپور سے انتخاب لڑیں گی۔
مشہور اداکارہ اور سابق رکن پارلیمنٹ جیا پردا آج بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوگئیں۔
بی جے پی کے جنرل سیکریٹری بھوپیندر یادو نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں جیاپردا کو رکنیت دلائی، اس موقع پر بی جے پی کے کئی دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
بھوپیندر یادو نے جیا پردا کے پارٹی میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشہور فلمی شخصیت ہیں، جنہوں نے سات زبانوں میں 300 سے زیادہ فلموں میں کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیا پردا کو طویل سیاسی تجربہ رہا ہے، جس کا فائدہ بی جے پی کو ملے گا، انہوں نے کہا کہ جیا پردا وزیراعظم نریندرمودی سے متاثر ہوکر پارٹی میں شامل ہوئی ہیں۔
جیاپردا نے اس موقع پر کہا کہ چا ہے وہ فلم میں رہی ہوں یا سیاست میں دونوں ہی میدان میں انہوں نے دل جیتا ہے۔
بی جے پی کی رکنیت کے لیے انہوں نے مودی اور پارٹی کے صدر امت شاہ کا شکریہ ادا کیا۔
جیا پردا نے کہا کہ سب سے پہلے وہ نند موری تارک راماراؤ کی قیادت میں سیاست میں آئی تھیں، بعد میں وہ سماجوادی پارٹی سے رکن پارلیمنٹ بنیں۔