معروف شاعر و نغمہ نگار جاوید اختر نے رمضان میں پولنگ کی تاریخوں کے اعلان پر ہو رہی بیان بازیوں پر نکتہ چینی کی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن اور رمضان کو منسلک کرنا قابل مذمت ہے۔
ٹویٹر کے ذریعہ انہوں نےکہا ' رمضان اور انتخابات کو منسلک کرنے کی بات ناقابل برداشت ہے'
انہوں نے الیکشن کمیشن سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس قسم کی بے مقصد بات پر غور نہ کریں۔
قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے مطابق انتخابات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل سے شروع ہوگا اور آخری مرحلہ 19 مئی کو ہوگا۔ 23 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔