ETV Bharat / bharat

ستیہ پال ملک کی راہل پر نکتہ چینی - جموں و کشمیر میں آئین کے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد ریاست میں تناؤ کی صورت حال کے سلسلے میں کانگریس کے لیڈروں کے مسلسل حملے

جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو کشمیر آنے کی دعوت دی اور کہا کہ 'وہ یہاں کی زمینی حقیقت جان کر ہی میڈیا میں بیان دیں۔'

جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک
author img

By

Published : Aug 12, 2019, 4:58 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 6:39 PM IST

جموں و کشمیر میں آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد وہاں کے حالات کے سلسلے میں کانگریس کے رہنماؤں کے مسلسل حملے کے درمیان گورنر ستیہ پال ملک نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو کشمیر آنے کی دعوت دی ہے۔

ملک نے کہا کہ 'راہل گاندھی ایک بڑی پارٹی کے رہنما ہیں۔ میں ان سے بالغانہ بیان کی امید کرتا ہوں۔ میں ان سے امید کرتا ہوں کہ وہ پارلیمنٹ میں بحث کے دوران بولیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں کچھ نہیں بولا لیکن وہ اپنی پارٹی کی میٹنگ سے باہر آئے اور کہنا شروع کردیا کہ کشمیر میں کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے۔'

گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ 'پارلیمنٹ میں ان کی پارٹی کی جانب سے ادھیر رنجن چودھری بولتے ہیں جنہیں یہ بھی نہیں معلوم کہ کشمیر اقوام متحدہ سے کیوں اور کیسے جڑا۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہمارے پاس سرکاری جہاز ہے۔ ہم ریاست میں آنے کے لیے سرکاری جہاز بھیج سکتے ہیں۔ راہل گاندھی آئیں، ہسپتالوں کا دورہ کریں اور اس کے بعد کچھ کہیں۔ آج کی تاریخ میں جموں و کشمیر میں ایک بھی آدمی زخمی نہیں ہے۔'

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 26, 2019, 6:39 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.