ETV Bharat / bharat

جموں و کشمیر: رامبن میں مزید ایک شخص کے خود کشی کا واقعہ - Ramban

گزشتہ 6 ماہ کے دوران ضلع رامبن میں تقریبا دو درجن نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی خود کشی کی خبروں نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ پولیس رامبن کے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

sfd
sdf
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 1:46 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں خود کشی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ ضلع رامبن کی پنچایت چندر کورٹ کے تھناڑی گاوں کے ایک شخص نے خود کشی کر لی۔

ویڈیو

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع رامبن کے سناسر سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ بیلی رام منگل کی صبح گھر سے رامبن کی طرف کام کے لیے نکلے تھے اور شام تقریبا 6 بجے لوگوں نے جنگل میں ان کی لاش ایک درخت سے لٹکی ہوئی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ضلع ہسپتال رامبن منتقل کر دیا ہے۔ ایس ایچ او چندر کورٹ انسپکٹر وحے کتوال نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قانونی کارروائی کے بعد آخری رسومات کے لیے لاش اہل خانہ کے سپرد کر دی گئی۔

اس سلسلے میں پولیس نے سی آر پی سی کی دفعہ 174 کے تحت معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ ضلع رام بن میں گزشتہ 6 ماہ میں تقریبا دو درجن نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے خودکشی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.