ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں عیدالفطر کے موقع پر مدھیہ پردیش جمعیت علماء کی ٹیم نے غریبوں میں شیر خورمہ اور سوئیاں تقسیم کیں۔
جمعیت علماء مدھیہ پردیش کے صدر حاجی محمد ہارون نے کہا اس لاک ڈاؤن میں پورا مسلم طبقہ خیر کے کاموں میں لگا ہوا ہے اور پریشاں حال طبقے کی بڑھ چڑھ کر مدد کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں 80 فیصد مسلم طبقہ ضرورتمندوں کی مدد کے لیے کام کر رہا ہے۔