دہلی میں واقع مرکزی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے جامعہ کے طلبا و طالبات اور اسٹاف سے گذارش کی ہے کہ، بابری مسجد معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو ہر حال میں بخوشی قبول کریں۔
انہوں نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے لکھا ہےکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ عدالتی فیصلے کا احترام کرتی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ وہ بابری مسجد تنازعہ کے فیصلے پر تحمل کا اظہار کرتے ہوئے یہ ثابت کریں گے کہ آج بھی مہاتما گاندھی کے اصولوں پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر نجمہ اختر نے اپیل کی ہے کہ فیصلہ آنے کے بعد یا اس دوران ہمیں بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے تاکہ کیمپس میں ماحول خراب نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ جامعہ سے منسلک سبھی افراد کو ملک کے سامنے ایک مثال پیش کرنی چاہیے۔