ETV Bharat / bharat

ایودھیا کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول: امام بخاری

شاہی امام سید احمد بخاری نے دہلی میں نامہ نگاروں سے کہا کہ ملک میں مسلمان امن چاہتے ہیں اور انہوں نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ عدالت عظمی جو بھی فیصلہ دے گی، وہ اسے قبول کریں گے۔

shahi imam bukhari, file photo.
author img

By

Published : Nov 9, 2019, 10:56 PM IST

دہلی میں واقع جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے سنیچر کے روز کہا کہ انہوں نے اجودھیا زمین تنازعہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرلیا ہے اور جہاں تک اس فیصلے کے خلاف ریویو پٹیشن (نظرثانی عرضی) دائر کرنے کی بات تو وہ اس سے متفق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ عدالت کی ہدایت کو قبول کرتے ہیں اور برسوں سے چلے آرہے ہندو۔مسلم معاملہ کو اب ختم ہوجانا چاہئے۔

انہوں نے فیصلے کے خلاف نظرثانی عرضی دائر کرنے کے سوال پر کہاکہ جہاں تک نظرثانی درخواست دا ئر کرنے کی بات ہے تو وہ اس سے متفق نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی آئینی بنچ نے پانچ سو برس سے زیادہ پرانے اجودھیا رام جنم بھومی تنازعہ پر آج تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے پوری 2.77ایکڑ زمین شری رام جنم بھومی نیاس کو سونپنے اور سنی وقف بورڈ کو مسجد کی تعمیر کے لئے اجودھیا میں ہی مناسب مقام پر پانچ ایکڑ زمین دینے کا فیصلہ سنایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.