پسماندگان میں اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ جگن ناتھ گزشتہ دو برسوں سے علیل تھے۔
ان کی پیدائش 13 نومبر 1942کو بھدرک ضلع کے دھوسوری بلاک کے نرسنگھ پور گاؤں میں ہوئی تھی۔
راؤت دھام نگر اسمبلی حلقہ سے تین بار اوڈیشہ اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ وہ 1980 میں ریاستی اسمبلی کے لیے پہلی بار منتخب ہوئے اور 1985 اور 1995 میں دھام نگر اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کی۔
انہوں نے سال 90۔1989 میں وزیرصنعت کے طورپر فرائض انجام دیے، وہ 98۔1995 تک وزیر صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر رہے اور 99۔1998کے دوران شہری ترقی کے وزیر کی حیثیت سے کام کیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق بھدرک میں ان کے آبائی گاؤں میں ان کی آخری رسوم اداکی جائیں گی۔