صحت وخاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے اتوار کے روز اتراکھنڈ کے پتھوراگڑھ کے ایک اسپتال میں ایک زخمی عورت کو پہنچانے کے لئے 40 کلومیٹر پیدل سفر کرنے والے ہند- تبت بارڈر پولس (آئی ٹی بی پی) کے جوانوں کی ستائش کی اور ایک ٹویٹ کیا۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ 'آئی ٹی بی پی کے جوانوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ صرف بارڈر ہی نہیں بلکہ ملک کے شہریوں کے بھی محافظ ہیں، جنھوں نے ایک زخمی خاتون کو اتراکھنڈ کے اسپتال پہنچانے کے لئے لمبا سفر کیا ہے۔ ملک کے ان بہادر بیٹوں کو سلام'۔
یہ بھی پڑھیے
کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں کا سونیا گاندھی کو خط
سونیا گاندھی استعفی دینے کی خواہش مند
مشتبہ عسکریت پسند کے گھر سے دھماکو مادہ برآمد
وزیراعظم کی فطرت سے محبت
واضح رہے کہ آئی ٹی بی پی کے جوانوں نے گزشتہ روز ایک زخمی خاتون کو اتراکھنڈ کے ایک دور دراز گاؤں لاپسا سے پتھورا گڑھ کے منشیاری تک پہنچانے کے لیے سیلاب کے پانی سے بھرے نالوں کو پار کر کے 40 کلومیٹر پیدل سفر طے کیا ہے۔