اٹلی کی 103 برس کی اڈا زانوسی خاتون کورونا سے پوری طرح صحتیاب ہو گئی ہیں، اس خاتون نے خود کو ضرورت سے زیادہ ہائیڈریڈ اور بخار کو کم کرنے والی دوا کا استعمال کیا اور اس بیماری کو شکست دے دی۔
بتایا جاتا ہے کہ اڈا زانوسی مارچ میں کورونا کی زد میں آئی تھیں، اس کے بعد وہ ہلکی بخار سے متاثر ہو کر ایک ہفتے تک بستر پر پڑی رہیں، اس دوران انہوں نے کھانا بند کر دیا اور کافی غیر حساس ہو گئیں، اس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں ہائیڈریڈ کرنا شروع کر دیا، حیرانی کی بات یہ ہے کہ انہوں نے سات دنوں کے بعد ہی اپنی آنکھیں کھولی اور ہوش میں آئیں۔
اس خطرناک بیماری کو شکست دینے والی اڈا زانوسی اٹلی کے شہر لیسونا میں واقع 'ماریہ گریزیا' کے ریسٹ ہوم میں رہتی ہیں، اڈا زانوسی ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں کام ملازمت پیشہ تھیں، انہیں چار بچے سمیت چار پوتے ہیں۔
برسوں سے اڈا کا علاج کرنے والي ڈاکٹر 'کارلا فرنو' کا کہنا ہے کہ انہیں اس وقت بیحد خوشی ہوئی کہ جب ان کے اس بیماری سے صحتیاب ہونے کی خبر ملی، اور جب انہوں نے انہیں فون پر بات کرتے اخبار پڑھتے اور ٹی وی دیکھتے دیکھا تو انہیں بیحد راحت ہوئی، اب وہ صحتیاب ہو چکی ہیں۔
وہیں اڈا زانوسی کا ماننا ہے کہ خدا پر ان کے اعتماد نے اس بیماری سے لڑنے میں ان کی بہت مدد کی اور وہ مکمل طور پر ٹھیک ہوگئیں۔
بتا دیں کہ اٹلی میں کورونا وائرس کے معاملات میں کمی آئی ہے، تاہم اٹلی کے سول سیکیورٹی عہدیداروں نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین ہزار39 نئے کیسز کی اطلاع ملی ہے۔
اٹلی میں اب تک کورونا کے ایک لاکھ 35 ہزار 586 معاملات سامنے آئے ہیں، وہیں اب تک اس وبا سے 16 ہزار 523 اموات ہو چکی ہیں، دنیا بھر کی ممالک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہی ہوئی ہیں۔