ETV Bharat / bharat

بھوپال میں دوسرے دن بھی چھاپے

مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ کے ساتھیوں کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کی جانب سے دوسرے دن بھی چھاپے جاری ہیں۔

بھوپال میں دوسرے دن بھی چھاپے
author img

By

Published : Apr 8, 2019, 10:12 AM IST

Updated : Apr 8, 2019, 10:25 AM IST

انکم ٹیکس حکام پیر کے دن صبح ہی اشونی شرما کے گھر تلاشی کروائی شروع کردی۔ تلاشی کاروائی کے پیش نظر اشونی شرما اور پروین ککر کے مکانات پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اتوار کے روز انکم ٹیکس حکام نے کمل ناتھ کے متعدد ساتھیوں کے گھروں کی تلاشی لی۔ محکمہ انکم ٹیکس نے ضبط کردہ نقد رقم کو گننے کے لیے نوٹ گننے والی مشینیں بھی اپنے ساتھ لائیں۔

دگ وجئے سنگھ

محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے دوسرے دن بھی چھاپوں پر کانگریس کے سینئر رہنما اور بھوپال پارلیمانی حلقے کے امیدوار دگ وجئے سنگھ نے بی جے پی پر شدید نکتہ چینی کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب مودی سرکار کے اشاروں پر ہو رہا ہے۔ انہوں نے چھاپوں کو بدلے کی سیاست قرار دیا۔

انہوں نے کہا سب سے پہلے آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو، پھر کرناٹک کے وزیر اعلی کمار سوامی کے بعد اب مدھیہ پردیش کے کانگریس لیڈران کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بی جےپی کے جنرل سکریٹری اور ریاست کے سینئر لیڈر کیلاش وجے ورگئے نے ان چھاپوں پر کانگریس پارٹی کے رہنماؤں پر نکتہ چینی کی۔

مسٹر وجے ورگئے نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کے او ایس ڈی کے گھر کالی کمائی ملی ہے اور اس معاملے میں کانگریس صدر راہل گاندھی خاموش ہیں۔

Intro:بائٹ- دگ وجے سنگھ........ بھوپال پارلیمانی حلقے کے امیدوار

Body:بائٹ- دگ وجے سنگھ........ بھوپال پارلیمانی حلقے کے امیدوار

Conclusion:بائٹ- دگ وجے سنگھ........ بھوپال پارلیمانی حلقے کے امیدوار
Last Updated : Apr 8, 2019, 10:25 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.