یہ ملاقات داوس کے پویلین میں ہوئی۔اس موقع پر تارک راما راو نے ان دونوں سے ریاست تلنگانہ میں سرمایہ کاری کی خواہش کی۔انہوں نے تلنگانہ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کودی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی تفصیلات سے واقف کروایا۔
تارک راما راؤ کمپنیوں، تجارتی اداروں، سیاسی لیڈران اور ماہرین معاشیات کی بین الا قوامی کانفرنس سے خطاب کیلئے سوئٹزرلینڈ کے داؤس گئے ہوئے ہیں۔ انہیں 24 جنوری تک داؤس میں جاری رہنے والی اس سالانہ کانفرنس سے خطاب کیلئے عالمی معاشی فورم سے دعوت نامہ وصول ہوا تھا۔