ETV Bharat / bharat

اسرو نے عوام کا شکریہ ادا کیا - اسرو کی خبر

بھارتی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو) نے گزشتہ روز تمام بھارتی شہریوں کا اس مشن کی حوصلہ افزائی کرنےکے لیے شکریہ ادا کیا۔

اسرو نے بھارتیوں کا شکریہ ادا کیا
author img

By

Published : Sep 18, 2019, 10:26 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 1:00 AM IST

ملک کے دوسرے چاند مشن 'چندریان 2 'کے لینڈر رابطہ ٹوٹ جانے کے بعد ملک کے شہریوں کا ساتھ ملنے پر اسرو نے تمام بھارتیوں کا شکریہ ادا کیا۔

اسرو نے بھارتیوں کا شکریہ ادا کیا
اسرو نے بھارتیوں کا شکریہ ادا کیا

یاد رہے 7 ستمبر کو چاند کی سطح پر قدم رکھنے سے چند منٹ قبل ہی اسرو کا لینڈر سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔

اسرو نے ٹوئٹ کیا کہ ہمارے ساتھ کھڑے رہنے کے لیے آپ کا شکریہ۔ ہم تمام بھارتیوں کی امیدوں اور خوابوں کو مکمل کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ نے ہمیشہ ہماری حوصلہ افزائی کی۔

واضح رہے کہ سات ستمبر کو وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں چندریان 2 کو چاند پر لینڈ کیا جانا تھا، لیکن اس وقت ایسرو کا چندریان 2 کے ساتھ رابطہ ٹوٹ گیا۔

حالانکہ، چندریان 2 نے اپنے 47 دنوں کے سفر کے دوران کئی مشکل راستےکو آسانی سے پار کیا تھا۔ اسے وکرم لینڈر کے ذریعے روور پرگھیان کو چاند کی سطح پر اتارنا تھا۔ اس دوران وکرم کو چاند کی سطح پر سافٹ لینڈنگ کرنی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چندریان 2 کے مدار نے چاند کی سطح پر موجود تیڑھے وکرم کی تصویر بھیجی تھی، جس کے بعد اس سے دوبارہ رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن یہ کامیابی حاصل نہیں ہوپائی۔

قابل ذکر ہے کہ اسرو کے ساتھ پوری دنیا میں موجود خلائی ایجنسیوں اور سائنسدانوں کے مطابق چندریان 2 مشن نے 95 فیصد کی کامیابی حاصل کی ہے۔

وہیں وکرم لینڈر سے دوبارہ رابطہ قائم کرنے کے لیے اب اسرو کی مدد ناسا بھی کررہا ہے۔

Intro:Body:

sdfghsgh

Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 1:00 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.