ETV Bharat / bharat

اسرائیلی بستی کی تعمیر غیر قانونی: اقوام متحدہ

author img

By

Published : Nov 28, 2019, 3:10 PM IST

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیلی بستی کی تعمیراتی سرگرمیوں کا’کوئی قانونی جواز‘ نہیں ہے اور یہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

فلسطینی علاقہ میں اسرائیلی بستی کی تعمیر غیر قانونی

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گوٹریس نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بین الاقوامی دن کے پیش نظر اپنے پیغام میں کہا'عالمی برادری کے سامنے اسرائیل -فلسطین تنازع کو حل کرنا اہم چیلنجوں میں سے ایک ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں اس سلسلہ میں کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی اور واقعتاً حالات اور خراب ہوتے چلے گئے'۔

سکریٹری جنرل کی نمائندہ ماریا لوئزا ربیریو ويوٹی نے اس بین الاقوامی دن کے پیش نظر فلسطینی لوگوں کے حقوق کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کمیٹی کی جانب سے منعقد ایک اجلاس میں گو ٹریس کا یہ پیغام پڑھا۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ غیر قانونی بستیوں کی تعمیر، فلسطینی مکانوں کی تباہی اور غزہ میں بڑھتے تنازعات کو روکنا ہوگا۔ یہ تمام کام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر ایک فلسطینی ملک کی قبولیت کو کمزور کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

Intro:Body:

xdgf

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.