عراقی پارلیمنٹ کے ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ میں اجلاس کے دوران سرکاری ملازمین کے لیے مالی مراعات کو ختم کرنے کے لیے لائے گئے بل کے حق میں ووٹنگ ہوئی ۔
یہ بل وزیر اعظم عادل عبدلمہدی کی جانب سے کی جا رہی اصلا ح کا حصہ ہے ۔اکتوبر ماہ کے آخری ہفتے میں ملک میں ہو رہے احتجاجی مظاہرے کے درمیان مسٹر مہدی نے کہا تھا کہ وہ کابینہ اور انتخابی قوانین میں تبدیلی لائیں گے ۔انہوں نے وزراء اور صدر سمیت اعلی رینک والے افسران کی تنخواہوں میں 50 فیصد کمی کا بھی اعلان کیا تھا ۔