ETV Bharat / bharat

عراق دھماکہ میں ایک ہلاک، درجنوں زخمی - مسجد میں دو دھماکے

عراق کے دارالحکومت بغداد میں شیعہ مسجد میں دو دھماکے ہوئے ہیں، جس کے باعث ایک ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔

عراق دھماکہ میں ایک ہلاک، درجنوں زخمی
author img

By

Published : Jul 16, 2019, 2:35 PM IST

وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ بم دھماکہ پیر کے روز شام میں المالف ضلع کی مسجد میں ہواتھا، مسجد میں پہلا دھماکہ ہونے کے ایک منٹ بعد ہی ایک دیگر خودکش بمبار نے اپنے دھماکہ خیز بیلٹ اڑا دیئے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد عراقی سکیورٹی فورسز نے اس علاقے کو گھیر لیا اور اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی، زخمیوں کو قریبی ہسپتالز اور طبی مراکز میں داخل کرایا گیا۔

واضح رہے کہ اب تک کسی بھی دہشت گرد گروپ نے حملے کی ذمہ دار نہیں لی ہے۔

عراقی سکیورٹی فورسز نے سنہ 2017 میں آئی ایس کو مکمل طور پر شکست دے دی تھی، جس کے بعد ملک کی سکیورٹی صورتحال بہتر ہوگئی ہے۔

اس کے بعد بھی آئی ایس کے عسکریت پسند عراق کے کچھ حصوں میں سرگرم ہیں اور وقتاً فوقتاً اس طرح کے حملوں کرتے رہتے ہیں۔

Intro:Body:

jeelani

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.