ETV Bharat / bharat

'ہم عدالت کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں'

بابری مسجد۔ رام جنم بھومی اراضی تنازعہ پر فیصلہ آ چکا ہے۔ فیصلے کے بعد بابری مسجد کے اہم مدعی اقبال انصاری نے ریویو پٹیشن سے انکار کیا ہے۔

ہم عدالت کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں
author img

By

Published : Nov 9, 2019, 12:30 PM IST

اقبال انصاری نے کہا کہ ہم عدالت کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب معاملہ عدالت میں جاتا ہے تو ایک جیتتا ہے اور ایک ہارتا ہے۔ فیصلہ عدالت کو ہی کرنا ہے اور فیصلہ عدالت کا ہی مانا جائے گا۔

ہم عدالت کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں، دیکھیں ویڈیو

صحافیوں سے ریویو پٹیشن سے متعلق سوال پر انہوں نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کچھ نہیں ڈالیں گے۔

فیصلے کے بعد رام جنم بھومی نیاس بورڈ کے صدر نرتیہ گوپال داس نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جو فیصلہ دیا ہے وہ رام للا کے حق میں ہے۔ رام للا کو پورا حق ہے کہ وہاں مندر کی تعمیر کرے اور ہم لوگ جلد ہی مندر کی تعمیر کا کام شروع کردیں گے۔

وہیں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو مسجد تعمیر کے لیے بہت سی زمینیں ہیں، ان کو زمین دینے کے لیے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.