اگرچہ پچھلے میچ میں چینئی سپر کنگز کو ممبئی انڈیئنز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن آج چینئی پچھلی ہار کو بھول کر جیت کی پٹری پر لوٹنے کی کوشش کرے گی، حالانکہ 4 میچوں میں چینئی کی پہلی ہار تھی۔
پوائنٹس ٹیبل میں چینئی 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے جبکہ پنجاب کے بھی 6 پوائنٹس ہیں لیکن بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر وہ دوسرے مقام پر ہے۔
دونوں ٹیموں کے موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے پنجاب اور چینئی کے درمیان برابری کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
پنجاب اگر چینئی کو اس کے گھریلو میدان پر کامیابی حاصل کرتی ہے تو نا صرف اس کا اعتماد بڑھے گا بلکہ بلکہ وہ پوائنٹس ٹیبل میں پہلے مقام پر پہنچ جائے گی۔
چینئی سپر کنگز گیند بازی اور بلے بازی دونوں میں متوازن ہے اور کسی بھی ٹیم کو شکست دینے میں مہارت رکھتی ہے۔ اس کے پاس کپتان مہیندر سنگھ دھونی، سریش رائنا، شین واٹسن، کیدار جادھو اور ڈوین براوو جیسے بہترین بلے باز ہیں جبکہ گیند بازی میں دیپک چہر، ہربھجن سنگھ، عمران طاہر اور رویندر جڈیجہ جیسے تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔
دوسری جانب پنجاب کے پاس لوکیش راہل، کرس گیل، جوس بٹلر، مندیپ سنگھ، ڈیوڈ ملر اور سرفراز خان موجود ہیں اور ٹیم کے لیے بڑا اسکور بنا سکتے ہیں۔
جبکہ گیند بازی میں سیم کرین موجود ہیں جنہوں نے گذشتہ میچ میں ہیٹ ٹرک سمیت 4 وکٹیں لے کر میچ کو یک طرفہ انداز میں اپنی ٹیم کی جھولی میں ڈال دیا تھا اور آج بھی ان سے ایسی ہی کارکردگی کی امید ہوگی۔