ETV Bharat / bharat

آئی پی ایل: بنگلوراورحیدرآباد میں دلچسپ مقابلہ آج - kane williamsan

گھریلو میدان پر شاندار جیت کے بعد اعتماد سے بھرپور سن رائزرس حیدرآباد آج رائل چیلینجرز بنگلور کو بھی شکست دینے کی کوشش کرے گی۔ میچ دوپہر4 بجے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم پر کھیلا جائے گا۔

وراٹ کوہلی اور کین ولیمسن
author img

By

Published : Mar 31, 2019, 9:36 AM IST

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 12 ویں ایڈیشن میں گذشتہ روز اپنی پہلی جیت درج کرنے والی سن رائزرس حیدرآباد راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے اپنے دوسرے میچ میں بھی جیت کی رفتار قائم رکھنا چاہے گی۔

متعلقہ ویڈیو

رائل چیلینجرز بنگلور نے اس سیزن میں اب تک دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، ایسے میں حیدرآباد کے خلاف اس کی راہ قطعی آسان نہیں ہوگی کیونکہ حیدرآباد کو اپنے گھریلو میدان پر شائقین کی حمایت ملیگی جبکہ راجستھان رائلز کے خلاف 5 وکٹ سے ملی جیت کے بعد سے اس کا اعتماد کافی بڑھا ہوا ہے۔

دوسری طرف بنگلور کی ٹیم کو اپنی بلےبازی مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، ٹیم اپنے پہلے میچ میں صرف 70 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی جبکہ ممبئی انڈینز کے خلاف دوسرے میچ میں وہ 187 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔
دوسرے میچ میں اے بی ڈی ویلیئرس کے ناٹ آؤٹ 70 رنز کے باوجود ہدف سے دور رہ گئی تھی جبکہ کپتان کوہلی نے بھی تسلی بخش بلے بازی کی تھی اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کریز پر ذیادہ دیر تک ٹک نہیں سکا تھا۔

جبکہ گیندبازی میں یزویندر چہل نے گزشتہ میچ میں چار وکٹ لئے تھے اور ٹیم کو ایک بار پھر ان سے ایسی ہی کارکردگی کی توقع ہوگی۔

دوسری جانب سن رائیزرس حیدرآباد اپنے گھریلو میدان پر پچھلا میچ جیت کر کافی پر جوش ہے۔ ٹیم کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے دونوں میچوں میں شاندار نصف سنچری بنائی تھی اسکے علاوہ کین ولیمسن کے آنے سے ٹیم کی بلے بازی مزید مضبوط ہوئی ہے۔

جبکہ گیندبازی میں بھونیشور کمار، راشد خان اور سندیپ شرما جیسے بلے باز موجود ہیں۔

اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ سن رائزرس حیدرآباد اپنے گھریلو میدان پر مسلسل دوسرا میچ جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.