ETV Bharat / bharat

چینئی نے ٹاس جیت کرگیندبازی کا فیصلہ کیا - چینئی سپر کنگز

چینئی سپر کنگز مسلسل دو شکست کے بعد آج جیت کی پٹری پر لوٹنے کی کوشش کرے گی جبکہ سن رائزرس حیدرآباد اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھنا چاہے گی۔

حیدرآباد اور چینئی میں برابری کا مقابلہ
author img

By

Published : Apr 23, 2019, 9:14 AM IST

Updated : Apr 23, 2019, 7:55 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ کی سب سے کامیاب ٹیم چینئی سپر کنگز اپنے گزشتہ دو مقابلوں میں شکست کے بعد آج دوبارہ جیت کی راہ پر آنے کی کوشش کرے گی اور اپنے گھریلو میدان پر سنرائزرس حیدرآباد سے پچھلی شکست کا حساب بیباک کرنے اور پلے آف میں جگہ پکی کرنے کے مقصد سے اترے گی۔

حیدرآباد اور چینئی میں برابری کا مقابلہ
حیدرآباد اور چینئی میں برابری کا مقابلہ

چینئی کو اپنے پچھلے مقابلے میں رائل چیلینجرز بنگلور کے ہاتھوں ایک رن سے شکست ہوئی تھی جبکہ اس سے قبل اسے حیدرآباد کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

پچھلے میچ میں کپتان دھونی نے ٹیم کو مصیبت سے نکال کر جیت کی دہلیز پر لا کھڑا کیا تھا لیکن میچ کی آخری گیند پر ٹیم کو شکست سے نہیں بچا سکے، انہوں نے اپنی طوفانی بلے بازی سے مخالف ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، انہوں نے تنہا جدو جہد کرتے ہوئے 48 گیندوں میں 84 رنز بنائے تھے، آج بھی ان سے ایسی ہی بلے بازی کی امید ہے، جبکہ گیند بازی میں عمران طاہر اور دیپک چہر مسلسل بہترین گیند بازی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب سن رائزرس حیدرآباد کے لیے سلامی جوڑی مخالف ٹیم کے لیے انتہائی خطر ناک بنتی جا رہی ہے، ڈیوڈ وارنر اور جانی بیریسٹو تیزی سے رن بنا رہے ہیں، ایک سال کی پابندی کے بعد شاندار واپسی کرنے والے ڈیوڈ وارنر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں، انہوں نے اب تک 9 میچوں میں ایک سنچری اور 6 نصف سنچری کے ساتھ 517 رنز بنائے ہیں، جبکہ اپنا پہلا آئی پی ایل کھیل رہے جانی بیریسٹو نے بھی شاندار بلے بازی سے سب کو انگشت بدنداں کر دیا ہے اور 9 میچوں میں 445 رنز بنا چکے ہیں۔

چینئی سپر کنگز کے گیندبازوں کے لیے وارنر اور بیریسٹو کو روکنا سب سے بڑا چیلینج ہوگا۔

گیندبازی میں حیدرآباد کافی متوازن ہے، محإد نبی، راشد خان، خلیل احمد، بھونیشور کمار اور سدھارتھ کول جیسے بہترین گیند باز ہیں لیکن چینئی کی بلے بازی آرڈر کے آگے انہیں بڑا چیلینج ہوگا۔

آج کا میچ چینئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں رات آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔

Intro:Body:

kkkkk

Conclusion:
Last Updated : Apr 23, 2019, 7:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.