ETV Bharat / bharat

آئی پی ایل: کولکاتا اور پنجاب میں زبردست مقابلے کی امید - chris gayle

دونوں ٹیموں نے اپنا پہلا میچ جیتا ہے جس سے ان کے حوصلے بلند ہیں، آج کے میچ میں کرس گیل اور آندرے رسل پر سب کی نظریں ہوں گی، میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔

پنجاب اور کولکاتا ٹیم
author img

By

Published : Mar 27, 2019, 11:12 AM IST

آئی پی ایل 12 کے مقابلے میں آج کنگز الیون پنجاب اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے مابین دلچسپ مقابلے کی امید ہے۔ میچ کولکاتا کے ایڈن گارڈن کرکٹ گراؤنڈ پر ہوگا۔

مانکڈنگ کے تنازع کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آج کنگز الیون پنجاب کھیل پر توجہ دینا چاہے گی، واضح رہے کہ پنجاب ٹیم کے کپتان روی چندرن اشون پچھلے میچ میں مانکڈنگ کے بعد سرخیوں میں ہیں، متعدد سابق کھلاڑیوں نے اشون پر کافی تنقید کی تھی۔

اگر پچھلے میچ کی بات کی جائے تو دونوں ٹیموں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ پنجاب نے راجستھان رائلز کے خلاف جبکہ کولکاتا نے حیدرآباد کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

کنگز الیون پنجاب میں کرس گیل جیسا خطرناک بلے باز موجود ہے جو اکیلے اپنے دم پر حریف ٹیم کے گیند بازوں کے چھکے چھڑانے کی صلاحیت رکھتا ہے، گیل نے پچھلے میچ میں 79 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی تھی جبکہ نوجوان بلے باز سرفراز خان بھی موجود ہیں جنہوں نے گذشتہ میچ میں 46 رنوں کے شاندار اننگ کھیلی تھی۔ اس کے علاوہ لوکیش راہل، مینک اگروال اور مندیپ سنگھ جیسے تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔

اگر گیند بازی کی بات کی جائے تو پنجاب کے پاس روی چندرن اشون اور محمد سمیع جیسے تجربہ کار گیندباز ہیں اس کے علاوہ سیم کرین، مجیب الرحمن اور انکیت راجپوت نے بھی گذشتہ میچ میں شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کیا تھا۔

کولکاتا نائٹ رائیڈرس بھی کھیل کے ہر شعبے میں متوازن نظر آرہی ہے، اس ٹیم نے اپنے پچھلے میں حیدرآباد جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دی تھی۔
کولکاتا کے پاس سنیل نرائن اور کرس لن نامی سلامی بلے بازوں کی جوڑی ہے جو اپنی ٹیم کو بہتر شروعات دینے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھتے اس کے علاوہ نتیش رانا، رابن اتھپا، دنیش کارتک، آندرے رسل اور شبھمان گل جیسے بہترین بلے باز موجود ہیں۔

آج کے میچ میں سب کی نظریں کیریبیئن بلے باز آل راؤنڈر آندے رسل پر ہوگی جنہوں نے گذشتہ میچ میں محض 19 گیندوں میں 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 49 رنوں کی شاندار اننگ کھیل کر میچ کو یک طرفہ انداز میں اپنے ٹیم کے حق میں کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ شبھمان گل نے بھی ان کا بخوبی ساتھ دیا تھا اور مسلسل دو چھکے لگا کر میچ ختم کیا تھا۔ جبکہ نتیش رانا نے بھی 68 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی تھی۔

گیندبازی کے شعبے میں کولکاتا ٹیم کے پاس اسپنرز کی فوج ہے جس میں پیوش چاؤلہ، سنیل نرائن، اور کلدیپ یادوں جیسے بہترین گیندباز ہیں جو بلے بازوں کو پریشان کرنے کے لیے کافی ہے۔ جبکہ آندرے رسل اور لوکی فرگوسن بھی اطمینان گیند بازی کر رہے ہیں۔

اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آج کون سی ٹیم سبقت لے جاتی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.