تجربہ کار بھارتی مایہ ناز سنیل گاواسکر کا خیال ہے کہ انڈین پریمیر لیگ کا 13 واں ایڈیشن ستمبر میں سری لنکا میں ہونے کا امکان ہے۔ کیونکہ آسٹریلیا حکومت کی منصوبہ بندی کے مطابق مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے کے قابل ہے۔
گاواسکر نے بتایا ہے کہ 'آسٹریلیائی حکومت کے اعلان کے بعد اکتوبر میں ورلڈ ٹی 20 کے انعقاد کا امکان نظر آتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ ٹیمز کو تین ہفتوں پہلے پہونچنا ہوگا۔ اس دوران سات دن کی پریکٹس ہوگی اور 14 دن قرنطینہ میں گزارنا ہوگا'۔
انہوں نے کہا ہے کہ 'اگر آئی سی سی کا ماننا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی ہوسکتا ہے تو پھر آئی پی ایل کا ہونا مشکل نہیں دکھائی دیتا ہے کیونکہ اس کا انعقاد تب ہی ہوسکتا ہے جب ورلڈ ٹی ٹونٹی ملتوی کردیا جاتا ہے'۔
تاہم سری لنکا یا متحدہ عرب امارات میں شاید ستمبر میں ہونے والے آئی پی ایل کے انعقاد کا امکان قریب از ممکن ہے۔
گاواسکر نے کہا ہے کہ 'آپ سری لنکا میں ستمبر کے شروع سے ہی ڈبل ہیڈر کی بجائے ایک دوسرے سے میچ کھیل سکتے ہیں۔ شاید ہم اس کے بارے میں سوچ سکتے ہیں'۔