ETV Bharat / bharat

پی چدمبرم نے ہائی کورٹ کا رخ کیا

کانگریس کے سینئرلیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے آئی این ایکس میڈیا کیس میں ضمانت کے لیے دہلی ہائی کورٹ میں بدھ کو عرضی دائر کی۔

P Chidambaram in judicial custody
author img

By

Published : Sep 11, 2019, 3:22 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 5:53 AM IST

مسٹر چدمبرم فی الحال اس معاملے میں 14دن کی عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ مرکزی تحقیقاتی بیورو(سی بی آئی)نے یہ معاملہ درج کیا ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی آئی این ایکس معاملے میں مسٹر چدمبرم پر منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا ہے۔

سابق مرکزی وزیر نے سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے پانچ ستمبر کے اس حکم کوبھی چیلنج کیا ہے جس میں انہیں 19 ستمبر تک عدالتی حراست میں بھیجا گیا۔

دہلی ہائی کورٹ نے اس معاملے میں سابق مرکزی وزیر کی عبوری ضمانت خاارج کردی تھی۔اس کے بعد سی بی آئی نے 21 اگست کو مسٹر چدمبرم کو گرفتار کرکے 22 اگست کو راؤز ایونیو میں واقع سی بی آئی کے خصوصی جج اجے کمار کہار کی عدالت میں پیش کیاتھا۔ پہلے انہیں 26 اگست تک سی بی آئی کی حراست میں بھیجا گیاتھا۔ بعد میں سی بی آئی حراست کی مدت کو کئی بار بڑھایا گیا اور پانچ ستمبر کو انہیں 14دن کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔

آئی این ایکس میڈیا معاملہ 305کروڑ روپے کا ہے۔ مسٹر چدمبرم پر الزام ہے کہ 2007 میں جب وہ یوپی اے کی حکومت کے دوران وزیر خزانہ تھے، 305 کروڑ روپے کی غیر ملکی کرنسی حاصل کرنے کے لیے آئی این ایکس گروپ کو غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے والے بورڈ کی منظوری دیے جانے میں مبینہ طورپر بے ضابطگی برتی گئی۔

سی بی آئی نے 15مئی 2017 کو اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی تھی جبکہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گزشتہ سال منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیاتھا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 5:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.