ETV Bharat / bharat

عالمی یومِ نوجوانان: نوجوان بھارت کی ابھرتی ہوئی قوت - عالمی یوم نوجوانان

ہر برس 12 اگست کو عالمی سطح پر یوم نوجوانان منایا جاتا ہے۔ اس دن نوجوانوں کی اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ ان کی صلاحیتوں کے استعمال اور اس کے فروغ کے لیے حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے۔

international youth day 2020 & india
بھارت نوجوانوں کا ملک ہے
author img

By

Published : Aug 12, 2020, 11:28 AM IST

بھارت کو پوری دنیا میں نوجوانوں کا ملک کہا جاتا ہے۔ یہاں 65 کروڑ نوجوان ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق پینتیس برس کی عمر کی افرادی قوت سب سے زیادہ بھارت میں پائی جاتی ہے۔

ایسی صورتحال میں نوجوانوں کے لئے اچھی تعلیم اور سہولیات کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے کی فلاح و بہبود اور ملک کی تعمیر و ترقی ممکن ہو سکے۔

بھارتی وزیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی پرکاش جاوڈیکر نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'عالمی یوم نوجوانان کے موقع پر پوری دنیا اور ملک کے نوجوانوں کے لیے میری نیک خواہشات۔ یہ دن نوجوانوں کی شمولیت اور شرکت کو یقینی بنانے کی ضرورت سے آگاہی پیدا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے'۔

international youth day 2020 & india
بھارت کو پوری دنیا میں نوجوانوں کا ملک کہا جاتا ہے

دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ کھڑے ہونے کے لئے نوجوانوں کو ہونہار اور محنتی ہونا پڑے گا۔

  • یومِ نوجوانان کے عالمی دن کی تاریخ:

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 17 دسمبر 1999 کو فیصلہ کیا کہ نوجوانوں کا عالمی دن منایا جائے گا۔ سنہ 2000 میں پہلی بار 12 اگست کو یوتھ ڈے کا انعقاد کیا گیا۔

  • نوجوانوں کا عالمی دن کس طرح منایا جاتا ہے:

اقوام متحدہ کے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر ہر برس اس موضوع کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ رواں برس اس کا تھیم 'عالمی پیش رفت کے لئے نوجوانوں کی مصروفیت' ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے اس کے لئے ایک منظم ڈھانچہ تیار کیا گیا ہے۔ اس دن محافل موسیقی، میلے نمائشیں وغیرہ کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔

مقامی، قومی اور عالمی سطح پر نوجوان قومی خوشحالی کو یقینی بنانے کے کئی طریقوں کو اجاگر کرسکتے ہیں۔

  • عملی کام:

عالمی سطح پر نوجوانوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔

international youth day 2020 & india
بھارت میں 65 کروڑ نوجوان ہیں

سماجی ذرائع ابلاغ کے ذریعے شعور بیداری کی جائے۔

  • کورونا کا بحران اور بھارتی نوجوان

ایک رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارت کے نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح بدستور برقرار ہے

سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی (سی ایم آئی ای) کے مطابق 17 مئی 2020 تک بے روزگاری شرح 24 فیصد رہی ہے۔

اس کے بعد مئی کے اختتام تک بے روزگاری کی شرح 24 فیصد ہی رہی ہے، یہ تقریباً ایک جیسی ہی ہے۔

سی ایم آئی ای کی ایک تحقیق کے مطابق ملک میں بے روزگاری کے اعداد و شمار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے

بہرحال نوجوانوں کی قوت اور ان کے جذبات و عزائم سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ ضرورت ہے کہ نوجوانوں کی بروقت رہنمائی کر کے انہیں ترقی کی بلندیوں تک پہنچایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.