اپنے اہلِ خانہ کو گرمی کے دنوں میں پانی کی کمی سے بچانے کے لیے انھوں نے کنواں کھودا ہے۔
خیال رہے کہ کرناٹک کے کرکلا کی رہنے والی پاور لفٹر اکشتا پجاری متعدد گولڈ اپنے نام حاصل کئے ہیں۔
اس وقت وہ اپنے فٹنس برقرار رکھنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔
نویں درجے میں پڑھنے والے ان کے بھتیجے نے ابتداً ان کا ساتھ دیا ، اس کے بعد ان کے بھائی وغیرہ بھی ان کی مدد کو آئے۔ یہ کام 18 اپریل سے شروع ہوا اور 24 اپریل کو شام کو کھدائی کے بعد اس کنواں سے پانی آنا شروع ہوا۔
لاک ڈاون کے دوران وہ اپنی پریکٹس جاری نہیں رکھ پا رہی تھیں ، اس لیے انھوں نے اپنے گھر کے احاطہ میں کنواں کھودا۔
ان کا کہنا ہے کہ پاس میں درخت ہونے کی وجہ سے انہیں کام کرتے ہوئے تھکان محسوس نہیں ہوئی۔