بحیرہ عرب میں واقع مرکز کے زیر انتظام علاقوں دمن ودیو، دادر ونگرحویلی کو ملا کر مرکز کے انتظام ایک ریاست بنانے والا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ جے کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں یہ بل پیش کیا۔
مرکز کے زیر انتظام نئی ریاست کا نام 'دادر اور نگر حویلی اور دمن ودیو ' ہوگا۔ دونوں اس وقت ممبئی ہائی کورٹ کے دائرے میں ہیں اور نئی ریاست بھی ممبئی ہائی کورٹ سے متعلق ہوں گے۔
مزید پڑھیں: زیارت گاہ کی بے حرمتی، لیفٹیننٹ گورنر کی مذمت
بل کے مقصد اور وجوہات میں کہا گیا ہے کہ حکومت زیادہ سے زیادہ گورننس' کی پالیسی کے تحت دونوں علاقوں کی کم آبادی اور محدود جغرافیائی علاقے پر غور کرتے ہوئے دادر و نگر حویلی اور دمن اور دیو وفاقی ریاستوں کو ایک وفاقی ریاست میں انضمام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔