ان اشیاء میں چنا، پیاز، سرسوں کا تیل، دال، کھجور، روح افزا وغیرہ شامل ہیں۔ اس تقسیم کے دوران انصاف منچ کے نائب ریاستی صدر نیاز احمد، بھاکپا مالے کے اسٹیٹ کمیٹی کے ممبر ابھیشیک کمار، انصاف منچ کے محمد جمشید، محمد تمنا، وغیرہ شامل تھے۔
![دربھنگہ میں انصاف منچ کی جانب سے غریبوں امدادی اشیاء تقسیم](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6953219_220_6953219_1587916067803.png)
اس دوران انصاف منچ کے ریاستی نائب صدر نیاز احمد نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب غریب عوام سخت تکلیف میں مبتلا ہے۔ غریبوں کو راشن کارڈ کے نام پر راشن سے محروم رکھنا غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ کنسی پنچایت میں سیکڑوں غریب راشن کارڈ سے محروم ہیں۔ راشن کارڈ بنانے کے دوران شہر میں اقلیتی طبقہ کو پریشان کیا جا رہا ہے۔