ETV Bharat / bharat

مرکزی وزیر اشونی چوبے پر سیاہی پھینکی گئی - رکن پارلیمنٹ

مرکزی وزیرمملکت برائے صحت اشونی کمار چوبے پر آج پٹنہ میڈیکل کالج ہسپتال میں ایک شخص نے سیاہی پھینک دی ۔

مرکزی وزیر اشونی چوبے
author img

By

Published : Oct 16, 2019, 2:11 AM IST

مسٹر چوبے گذشتہ دنوں بارش کی وجہ سے پٹنہ شہر میں آبی جماﺅ اور اس کے بعد ڈینگو متاثرین سے ملنے کے لئے پی ایم سی ایچ گئے اس دوران ایک شخص نے ان پر سیاہی پھینک دی ۔ سیاہی کے چھینٹے مسٹر چوبے کی پیٹھ اور ان کی گاڑی پر پڑے ۔ پولیس نے جب اس شخص کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ موقع سے فرار ہو گیا۔

مرکزی وزیر اشونی چوبے
مرکزی وزیر اشونی چوبے

پولیس کے مطابق سیاہی پھینکنے والے شخص کی شناخت کرلی گئی ہے ۔ وہ سابق رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو کی پارٹی سے منسلک بتایا جاتا ہے ۔

مسٹر چوبے نے واقعہ سے متعلق نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہاکہ ان پر سیاہی پھینکنے والا شخص مجرمانہ شبیہ کا ہے ۔ کچھ لوگ لیڈر بننے کی خواہش میں اس طرح کے واقعات کو انجام دیتے ہیں جس کی پرزور مذمت ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ سیاہی ان پر نہیں بلکہ عوام پر اور جمہوریت کے ستون پر پھینکی گئی ہے ۔

Intro:Body:

fauzan

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.