شہرحیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو ایرایمبولنس کے ذریعہ شہر لایا گیا، جو افغانستان کے بگرام میں زخمی ہوگیا تھا۔
یہ نوجوان کولہے کی ہڈی میں فریکچر کے علاج کے لئے اس کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ لایاگیا، جو ملازمت کے لئے افغانستان گیا تھا۔
وہ بگرام میں پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔ حادثہ کا شکار ہونے کی وجہ سے اس کے کولہے کی ہڈی میں فریکچر آگیاتھا۔
بگرام میں آپریشن نہ ہوپانے کی وجہ سے وہ ہل بھی نہیں سکتا تھا۔اگر اس کو ایسے ہی چھوڑ دیا جاتا تو وہ معذور ہوجاتا اور اس کی موت بھی ممکن تھی۔ اس کو کل شب بگرام ایربیس سے طیارہ کے ذریعہ حیدرآباد لایاگیا۔
اس کے لئے آئی سی اے ٹی ٹی ہیلت سولیوشنس پرائیویٹ لمیٹیڈ کو گذشتہ پانچ دنوں کے دوران پانچ وزارتوں سے اجازت حاصل کرنی پڑی۔ یہ مریض،پہلا ہندوستانی شہری ہے جس کو لاک ڈاون کے بعد بذریعہ طیارہ لایاگیا۔ بعد ازاں اس کو پرائیویٹ اسپتال منتقل کیاگیا۔ ایرپورٹ پر ڈاکٹرس نے اس مریض سے تفصیلات معلوم کیں۔