پرنب مکھرجی نے 2012 سے لے کر 2017 تک بھارت کے 13 ویں صدر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں۔
سابق صدر نے ماضی میں ایک دفعہ کہا تھا کہ 'عام رائے جمہوریت کی زندگی ہے، جمہوریت میں ہر فرد کو سننے، خیالات کا اظہار کرنے، مدلل بحث کرنے اور اختلاف رائے رکھنے ضروری اور اس کا اپنا مقام ہے'۔
- 1-پرنب مکھرجی بحیثیت صدر جمہوریہ:
پرنب مکھرجی نے اپنی مدت ملازمت کا پہلا برس مکمل ہونے پر راشٹرپتی بھون میں صدارت کے ادارہ کو اور زیادہ جمہوری بنانے کی غرض سے متعدد اختراعی اقدامات انجام دئیے۔۔
راشٹرپتی بھون میں مدعو مہمانوں کے لیے پروٹوکول اور سیکیورٹی پابندیوں میں ممکن حد تک نرمی کی گئی۔ تاکہ اس سے متلعق خرچ میں کمی آئے۔
پرنب مکھرجی نے اپنے دور صدارت میں راشٹرپتی بھون میں ہی زیادہ سے زیادہ اپنی خدمات انجام دی۔ جو کہ نہایت سادگی اور کم خرچ میں انجام دی جاتی تھی۔
- 2۔ نظم و ضبط اور انتظامات
پرنب مکھرجی نے اپنے دور میں 26 آرڈیننس جاری یا دوبارہ نافذ کیے۔ پانچویں برس میں انھوں نے پانچ آرڈیننس جاری کیے۔ اسی عرصے میں چار رحم کی درخواستوں کو بھی منظور کیا اور 30 کو مسترد کردیا۔
دراصل ان سے پہلے کے صدر کے آر نارائنن نے ان کو بھیجی گئی ایک بھی رحم کی درخواست پر عمل نہیں کیا۔ ڈاکٹر عبدالکلام آزاد نے اپنے دور صدارت میں دو درخواستیں کلیئر کیں۔ ایک کو عمر قید میں تبدیل کیا اور دوسری کو مسترد کردیا۔
- 3. پرنب مکھرجی بحیثیت استاد:
سابق صدر پرنب مکھرجی اسکول کے بچوں کو پڑھاتے تھے۔ جس سے ان کی تعلیمی مہارت و لیاقت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ اپنے صدارت کے آخری دو برسوں کے دوران انہوں نے وہی کام کیا جو وہ 50 برس قبل بہ حیثیت استاد انجام دیتے تھے، یعنی تعلیمی سرگرمیاں۔ انہوں نے راشٹرپتی بھون کے احاطے میں کئی بار اسکولی طلبا کی کلاسز بھی لی۔
مکھرجی تاریخ، سیاسیات اور قانون کے ماسٹر ڈگری ہولڈر ہیں۔ انھوں نے دہلی میں واقع راجندر پرساد سرووڈیا اسکول میں گیارویں اور بارویں کے تقریبا 80 طالب علموں کو پڑھایا۔
انہوں نے طلبا کو بھارتی سیاست کی تاریخ سے متعلق اسباق پڑھائیں۔ مکھرجی نے ملک اور بیرون ملک دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لعنت کے بارے میں بھی گؤکئی حل پیش کیے۔
- 4- ٹویٹر پر راشٹرپتی بھون کا اکانئٹ:
راشٹرپتی بھون کا ٹویٹر اکاؤنٹ یکم جولائی 2014 کو عوام سے براہ راست رابطہ قائم کرنے اور صدر کی سرگرمیوں سے متعلق معلومات کو پھیلانے کے لئے شروع کیا گیا تھا۔ اس اکاؤنٹ نے 20 دن میں تقریبا 102،000 فالوورز حاصل کیے۔
- مزید پڑھیں: سابق صدر پرنب مکھرجی وینٹیلیٹر پر
سابق صدر پرنب مکھرجی کے عہدہ براہ ہونے کے بعد راشٹرپتی بھون کے ٹویٹر پر 3،297،391 فالوورز ہیں۔
- 5. میوزیم:
مکھرجی نے تہذیبی ورثہ کی حفاظت اور ثقافت کے فروغ کے لیے بھی اپنی خدمات انجام دی۔ اسی تناظر میں انھوں نے اپنے دور صدارت میں کئی تاریخی چیزوں کے تحفظ کو یقینی بنایا ۔