ملک میں ڈی جی پی کے عہدے پر فائز ہونے والی کنچن چودھری پہلی خاتون تھیں۔
سنہ 2014 میں ریٹائرڈ ہونے کے بعد کنچن چودھری نے سیاست میں اپنی قسمت آزمائی اور وہ عام آدمی پارٹی کی طرف سے ہری دوار سے میدان میں اتریں لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی۔
کنچن چودھری کو 1997 میں بہتر کام کے لیے صدر جمہوریہ ایوارڈ ملا اور 2004 میں میکسیکو میں منعقد انٹرپول کے اجلاس میں انہوں نے بھارت کی قیادت کی۔
واضح رہے کہ کنچن چودھری بھٹاچاریا اپنی ٹرینیگ کے دوران لکھنؤ میں لمبے عرصے تک رہیں۔ انہوں نے اپنی ڈیوٹی کے دوران 13 ڈاکوؤں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا۔