ETV Bharat / bharat

ایک کروڑ 20 لاکھ درہم جیتنے والی خاتون - ایوارڈ'

ابوظہبی میں ایک کروڑ 20 لاکھ درہم کی نقدی لاٹری ایوارڈ جیتنے والی تارکین وطن خاتون سپنا نائر نے کہا ہے کہ وہ اس پیسے کا استعمال اپنے کنبے کی بہتری اور مذہبی کاموں کے لیے کریں گی۔

ایک کروڑ 20 لاکھ درہم جیتنے والی خاتون
author img

By

Published : Jul 5, 2019, 3:25 PM IST

Updated : Jul 5, 2019, 3:30 PM IST

سپنا نائر نے کہا کہ اپنی طرز زندگی میں تبدیلی کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

سپنا کا یہ جیكپاٹ لاٹری ایوارڈ بدھ کو نکلا ہے۔ پانچ سالہ بیٹی کی ماں سپنا نے لاٹری کا ٹکٹ نو جون کو آن لائن خریدا تھا جس کا ٹکٹ نمبر 217892 تھا ۔

سینئر انجینئر کے طور پر کام کر رہی سپنا نے اتنی بڑی رقم جیتنے کے بعد کہا’’میں پہلے کی طرح ہی آفس جا رہی ہوں، اپنی طرز زندگی کو تبدیل کرنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں ہے، میں اپنا کام مسلسل کرتی رہوں گی ۔ مجھے اپنی نوکری سے لگاؤ ہے تو میں بڑی تبدیلی کرنے کی سوچ نہیں رہی ہوں‘‘۔

سپنا کے شوہر پریم نے کہا کہ جب ان کی اہلیہ نے لاٹری جیکپاٹ ایوارڈ نکلنے کی بات بتائی تو انہیں بھی حیرت ہوئی۔ گلف نیوز کے مطابق سپنا نے کہا ’’میں نے اپنے شوہر کو یہ نہیں بتایا تھا کہ میں نے لاٹری کا ٹکٹ خریدا ہے ۔

اس لیے جب اس نے ایک کروڑ 20 لاکھ درہم کا ایوارڈ جیتنے کی بات شوہر کو بتائی تو وہ حیران رہ گئے ۔ ان کے لیے یہ بہت بڑی حیران کن بات تھی ۔

سپنا نے کہا کہ وہ لاٹری ایوارڈ سے ملنے والی رقم کا ایک حصہ دوسروں کی ا مداد میں خرچ کریں گی اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنی چھوٹی بہن نكشترا سے بھی ہے۔

یاد رہے کہ ابوظہبی انٹرنیشنل ایئر پورٹ ہر ماہ میگا ٹکٹ ڈرا نکالتا ہے، یہ ڈرا ابوظہبی کا سب سے بڑا لاٹری ڈرا ہے۔ اس مرتبہ سپنا نامی بھارتی خاتون کا نام لاٹری میں نکلا ہے انہیں فون پر اس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

Intro:Body:

neelu

Conclusion:
Last Updated : Jul 5, 2019, 3:30 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.