یہ رعایت خصوصی معاملے کے تحت سیکنڈ کلاس / سلیپر کلاس کے لئے دی جا رہی ہے اور اس کا اطلاق صرف نارمل ریل خدمات کے لئے دستیاب ہے اور خصوصی ٹرینوں / کوچوں کی بکنگ پر نہیں ہے۔ یہ اطلاع ایک سرکاری پریس ریلز میں دی گئی ہے۔
یہ رعایتی واپسی سفر ٹکٹس واحد سفر کے کرائے کی ادائیگی پر دوسرے درجے / سلیپر کلاس میں سفر کرنے والے، ان لوگوں کے لئے بھی ہو سکتی ہے، جو شروعاتی اسٹیشن سے پروگرام کے مقام تک 300 کلو میٹر سے زیادہ کا سفر طے کریں گے۔
یہ رعایت، مختلف ریاستوں کے محکمۂ فروغ انسانی وسائل سے متعلقہ محکمے کے سکریٹری سے ریلوے کے مجوزہ فارمیٹ (خاکے) میں ضروری سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر مہیا کرائی جائے گی۔ جن افراد کا مذکورہ پروگرام میں حصہ لینے کا منصوبہ ہے، وہ اپنے سرٹیفکیٹ ریلوے کے متعلقہ آتھرائزڈ افسران یعنی چیف کمرشیل مینجر، ڈیویژنل کمرشیل مینجر وغیرہ کے پاس جمع کرائیں۔
یہ افسران انہیں رعایتی آرڈر جاری کریں گے اور رعایتی آرڈرس کو اسٹیشن ماسٹر کے پاس پیش کرنے پر انہیں رعایت مہیا کرائی جائے گی۔
یہ سرٹیفکیٹس ان لوگوں کو جاری نہیں کئے جائیں گے، جن کے سفر اخراجات مرکزی حکومت یا ریاستی حکومت یا مقامی ادارے یا قانونی ادارے، کوئی کارپوریٹ یا حکومت کے تحت کوئی ادارہ یا کوئی یونیورسٹی برداشت کریں گے۔
یہ بھی التزام ہو سکتا ہے کہ سپلیمنٹری چارجیز، ریزرویشن چارجیز اور دیگر چارجیز وغیرہ پر دونوں اطراف سے مکمل طور پر چھوڑ دیا جائے۔ رعایت میں چھوٹ سے متعلق کسی بھی شکایت کے لئے متعلقہ زونل ریلوے کے پرنسپل چیف کمرشیل مینجر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔