ETV Bharat / bharat

بھارتی فوج چین سے مذاکرات کے لئے تیار - مشرقی لداخ

بھارت چین سرحدی تنازعہ کے پیش نظر ، بھارت کی فوجی ٹیم چین کے ساتھ بات چیت کی تیاری کر رہی ہے جس کا اگلے چند روز میں انعقاد ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی فوج آئندہ چند روز میں چین سے مذاکرات کے لئے تیار

author img

By

Published : Jun 9, 2020, 5:01 PM IST

مشرقی لداخ میں جاری تنازعہ کو حل کرنے کی کوششوں کے درمیان ، بھارتی فوجی ٹیم کے ارکان چین کے ساتھ مذاکرات کی تیاری کے لئے چشول میں ہیں جو آئندہ چند روز میں ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے اے این آئی کو بتایا کہ فوجی ٹیم کے ممبران چشول میں ہیں اور آئندہ چند روز میں متوقع مذاکرات کی تیاری کر رہے ہیں۔ٹیم کو آرمی ہیڈ کوارٹرز اور سرکاری عہدیداروں کی جانب سے معاملے کے حل میں مدد کے لئے ہدایات جاری کی گئیں ہیں جو اب اس کے دوسرے مہینے میں داخل ہوچکی ہیں۔

بھارتی فوج آئندہ چند روز میں چین سے مذاکرات کے لئے تیار
بھارتی فوج آئندہ چند روز میں چین سے مذاکرات کے لئے تیار

دونوں اطراف کے مابین 6 جون کو فوجی کمانڈروں کی سطح پر بات چیت ہوئی تھی ، جس میں بھارت کی طرف سے 14 کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہریندر سنگھ بھی شامل ہیں جبکہ چینی فریق کی نمائندگی اس کے جنوب زنجیانگ ملٹری ڈسٹرکٹ کمانڈر میجر جنرل لیو لن نے مولڈو میں کی

اگرچہ اس بات چیت کے نتیجے میں فوری طور پر کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا تھا کیونکہ دونوں فریق اپنے اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور ان میں سے کوئی بھی پیچھے ہٹنے تیار نہیں ہے تاہم انہوں نے اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لئے سفارتی اور فوجی دونوں سطح پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔

پیر کے روز ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا ، "چین کے ساتھ فوجی اور سفارتی سطح پر بات چیت جاری ہے۔ 6 جون کو ہونے والی بات چیت بہت مثبت رہی اور دونوں ممالک نے جاری تنازع کے حل کے لئے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے ملک کو یقین دلایا کہ بھارت کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ہم بھارت کے فخر اور عزت نفس پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

یہ معاملہ گذشتہ ماہ کے شروع میں اس وقت شروع ہوا جب چینیوں نے مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ ملٹری بنانا شروع کیا اور ایل ای سی کے ساتھ متعدد مقامات پر فوجی تعینات کرنا شروع کیا جن میں فنگر ایریا ، پینگونگ تس جھیل اور وادی گالوان شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.