تینوں افواج کی مشترکہ ٹکڑی آج روس کے 75 ویں 'یوم فتح' کی تقریب کے دوران پریڈ میں شامل ہوئی۔
ماسکو کے ریڈ اسکوائر میں منعقدہ اس تقریب میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بطور مہمان خصوصی مدعو تھے۔ بھارت کی تینوں افواج کی مشترکہ ٹکڑی نے اور دیگر 17 ممالک کی افواج کے ساتھ حصہ لیا۔ بھارتی دستہ میں مختلف رینک کے 75 فوجی شامل تھے۔
دوسری جنگ عظیم میں 24 جون 1945 کو اس وقت کے سوویت یونین کی فوج کو فتح حاصل ہوئی تھی۔ اسی دن نازی جرمنی کی فوج نے بھی اتحادی ممالک کے ساتھ خود سپردگی کے معاہدہ پر دستخط کئے تھے۔ اس وقت برطانوی حکمرانی میں ہندوستانی فوج بھی اتحادی ممالک کے حق میں لڑی تھی۔
دوسری جنگ عظیم میں 87 ہزار ہندوستانی فوجی شہید ہوئے تھے جبکہ 34،354 زخمی ہوئے تھے۔ ہندوستانی فوج کی بہادری کے لئے انہیں چار ہزار سے زیادہ تمغے دیئے گئے جن میں 18 وکٹوریہ اور جارج کراس شامل تھے۔
سوویت یونین نے بھی ہندوستانی فوجیوں کی بہادری کی تعریف کی تھ ۔ اس نے صوبیدار نارائن راؤ نکم اور حولدار گجیندر سنگھ چاند کو ریڈ اسٹار سے نوازا۔