محکمۂ موسمیات کا دعوی ہے کہ' آئندہ روز جمعہ کو بہار میں زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے اس کے علاوہ ہماچل پردیش، مغربی بنگال،سکم، اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ میں بھی بھاری بارش ہوسکتی ہے۔
محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ' سمندر میں بھی طغیانی آئی ہے، ہوا بھی 40 تا 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔
محکمۂ نے مچھیروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ایسے حالات میں سمندروں کا رخ نہ کریں۔