مارکیٹ انڈیا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ منیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) کے مطابق 'مئی 2020 میں بھارتی مینوفیکچرنگ میں مزید کمی واقع ہوگی۔ اس کے علاوہ ملازمت میں کمی کی شرح میں بھی تیزی آئے گی'
- مینوفیکچرنگ سیکٹر، کووڈ۔19 اور لاک ڈاؤن:
مختلف حالات میں ملک کی معاشی صورت حال کی درجے بندی کرنے والا مارکٹ انڈیا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ منیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) مئی میں 30.8 فیصد پر رہا، جو اپریل کے 27.4 صیصد سے بڑھ گیا ہے۔ یہ فیصد ملک کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کی سرگرمیوں میں نمایاں کمی کی طرف واضح اشارہ ہے۔
مئی 2020 کے دوران ملک کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کی کاروباری حالات میں تیزی سے بگاڑ ریکارڈ کیا گیا ہے، کیونکہ اپریل کے ریکارڈ سنکچن کے بعد پیداوار اور صنعت کاروں کے ساتھ رکھے گئے نئے احکامات میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے فرمز نے ملازمتوں کو کم کردیا ہے۔
- ماہر معاشیات ایلیوٹ کیر کی رائے:
آئی ایچ ایس مارکٹ کے ماہر معاشیات ایلیوٹ کیر نے کہا ہے کہ 'پی ایم آئی کے تازہ ترین اعدادوشمار سے معلوم ہوا ہے کہ مئی میں بھارتی مینوفیکچرنگ کی پیداوار میں مزید کمی واقع ہوئی ہے'۔
انھوں نے کہا ہے کہ 'اپریل میں ریکارڈ سنکچن کے نتیجے میں یہ نتیجہ خاص طور پر زیادہ ہے۔ اس کی بڑی وجہ بڑے پیمانے پر کاروباری سرگرمیوں پر بندیشیں ہیں'۔
- اشیا کی مانگ میں کمی:
سروے کے مطابق اپریل میں ریکارڈ کمی کے بعد کمزور مانگ نے پیداوار کو اور بھی کم کردیا ہے۔ اس کے نتیجے میں فرمز نے تیز رفتاری سے عملے کی تعداد کم کردی ہے۔
کیر نے نوٹ کیا ہے کہ 'مئی میں مزید کمی ان چیلنجوں کو اجاگر کرتی ہے جن کا سامنا کاروباری افراد کو اس بحران سے بحالی میں ہوسکتا ہے۔ اس دوران وبائی بیماری کی لمبی عمر غیر یقینی ہے'۔
- کووڈ 19 کے نتیجے میں ہلاکتیں:
وزارت صحت کے مطابق کووڈ 19 کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 5،394 ہوگئی اور کیسیز کی تعداد 1.90 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔
مئی میں بیرون ملک سے آنے والے نئے کاروبار میں مزید کمی کے ساتھ بین الاقوامی منڈیوں کی کمزور مانگ نے فروخت کے بگڑتے ہوئے رجحان میں مزید اضافہ کیا۔