ETV Bharat / bharat

اعلی رہنماؤں نے گاندھی جی، لال بہادر شاستری کو یاد کیا - remembering two of indias greats

صدر رام ناتھ كووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیراعظم نریندر مودی سمیت مختلف اعلی رہنماؤں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو ان کی جینتی کے موقعے پر یاد کیا۔

Gandhi and Shastri
author img

By

Published : Oct 2, 2019, 1:02 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 9:06 PM IST

صدر رام ناتھ كووند نے کہا کہ گاندھی جینتی کے دن باپو کو خراج تحسین۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش ہم سب کے لیے سچائی، عدم تشدد، ہم آہنگی، اخلاقیات اور سادگی کے آدرشوں کے تئیں خود کو وقف کرنے کا ہے۔ ان کی تعلیمات پوری انسانیت کے لئے آج بھی موزوں ہے۔ وہ ہمیشہ ہمارے راہبر رہیں گے۔'

مسٹر ونکیانائیڈو نے کہا کہ میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملک کے باشندوں کو دل سے مبارک باد اور نیک خواہشات دیتا ہوں۔ گاندھی جی کی آزادی، وقار اور مساوات کے اصول کسی مقررہ حد تک محدود نہیں ہیں۔ ان کے پاس عالمگیر عملیت اور عدیم النظیر اقدار تھے۔ سچائی اورعدم تشدد کے اصولوں اور ملک کی آزادی کے تئیں ان کے اٹوٹ عزائم، حوصلہ اور ناانصافی کی مخالفت کرنے کی جرات نے انہیں دنیا کا دائمی بہترین لیڈر بنا دیا۔'

اعلی رہنماؤں نے گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل مہاتما گاندھی کے نقطہ نظر سے تحریک لیتا ہے۔سب سے زیادہ کامیاب پروگراموں میں سے ایک ’سوچھ بھارت پروگرام‘ یا ’کلین انڈیا پروگرام‘ گاندھی جی کے خواب کی تعبیر دینے کی پہل ہے۔ہندوستان کھلے میں رفع حاجت سے پاک سماج دینے کے مقصد کو حاصل کرتے ہی بڑا سنگ میل پار کر لے گا۔ گاندھی جی نے ایک خود کفیل ہندوستان، غربت، امتیازی سلوک اور سماجی برائیوں سے آزاد ایک ایسے ملک کا تصور کیا، جس سے دنیا میں افتخارہو اور احترام ملے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس گاندھی جینتی پر ہم ملک میں میل جول، حفظان صحت اورخوشحالی کے لئے ان کے نقطہ نظر کیلئے مل کر کام کرنے کا عزم کریں۔'

مسٹر مودی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: 'بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی 150 ویں جینتی پر خرج تحسین۔ ہم مہاتما گاندھی کے تئیں انسانیت کے لئے ان کے بے مثال تعاون کے لئے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس موقع پر ہم ان کے خواب کی تعبیر دینے اور زمین کو بہتر بنانے کے لئے سخت محنت کرتے رہنے کا وعدہ کرتے ہیں۔'
انہوں نے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو ان کی جینتی پر یاد کرتے ہوئے کہا: 'جے جوان جے کسان‘ کے نعرہ سے ملک میں نئی توانائی پھیلانے والے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری جی کو ان کی جینتی پر خراج تحسین۔'

اعلی رہنماؤں نے لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کی۔

اس سے قبل ان لیڈروں نے بدھ کو مہاتما گاندھی کی 150 ویں جينتی پر راج گھاٹ پر جا کر ان کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کی۔

مسٹر كووند آج علی الصبح اپنی اہلیہ کے ساتھ مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ پہنچے اور ان کی سمادھی پر گلپوشی کی۔ مسٹر نائیڈو اور مسٹر مودی نے بھی بائے قوم کی سمادھی پر پھولوں چڑھائے۔

اس موقع پر راج گھاٹ احاطے میں ایک 'پرارتھنا سبھا' کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہاتما گاندھی کے مقبول بھجن گائے گئے۔

دریں اثنا، سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بھی راج گھاٹ جا کر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے راج گھاٹ پہنچے۔

مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے صبح سے ہی لوگ راج گھاٹ پہنچنے شروع ہو گئے۔ ان میں سرکردہ شخصیات سمیت عام لوگ بھی شامل تھے۔ مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش پر ملک بھر میں کئی اہم پروگراموں کے انعقاد کیے جا رہے ہیں۔

Intro:Body:

kdk

Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 9:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.