ETV Bharat / bharat

نیپالی فورسز کے ہاتھوں شہری کی ہلاکت پر بھارت کا ردعمل - one killed

سفارتی سطح پر معاملہ نیپالی حکومت کے ساتھ اٹھایا گیا، ملکی نقشے کی توثیق کے بعد ہند نیپال تعلقات کشیدہ ہوئے ہیں لیکن بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج واضح لفظوں میں کہا ہے کہ بھارت کے نیپال کے ساتھ تعلقات برسوں پرانے ہیں اور اس رشتے کو کوئی بھی کمزور نہیں کرسکتا۔

نیپال کی سرحد پر بھارتی ہلاک: دہلی نے کھٹمنڈو کے ساتھ معاملہ پیش کیا

author img

By

Published : Jun 15, 2020, 10:41 AM IST

Updated : Jun 15, 2020, 4:00 PM IST

بہار کے سیتا مڑھی ضلع کے قریب بین الاقوامی سرحد پر 12 جون کو نیپالی بارڈر گارڈ فورسز کے جانب سے فائرنگ میں ایک بھارتی شہری ہلاک ہوگیا جس پر بھارت نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ "بھارت نے نیپال حکومت کے ساتھ ہند - نیپال سرحد پر ایک ہندوستانی شہری کے قتل کے معاملے کو اٹھایا ہے۔"

نیپال کی سرحد پر بھارتی ہلاک: دہلی نے کھٹمنڈو کے ساتھ معاملہ پیش کیا
نیپال کی سرحد پر بھارتی ہلاک: دہلی نے کھٹمنڈو کے ساتھ معاملہ پیش کیا

بھارت - نیپال سرحد پر اس وقت گشت کررہے سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کے ڈائریکٹر جنرل نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ "مجموعی طور پر تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ وکیش یادو نامی ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ زخمی ہونے والے دو دیگر افراد کی شناخت امیش رام اور ادے ٹھاکر کے طور پر ہوئی ہے،"

فائرنگ کا واقعہ بھارت اور نیپال کے مابین کشیدگی کے بعد اس وقت سامنے آیا ہے جب کھٹمنڈو نے حال ہی میں آئین میں ایک نیا نقشہ شامل کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں کالا پانی، لیپولیک اور لمپیادھورا کے بھارتی علاقوں کو ان کے علاقے کا ایک حصہ دکھایا گیا ہے، نئی دہلی نے کہا ہے کہ تازہ ترین نقشہ "تاریخی حقائق اور شواہد پر مبنی نہیں" ہے۔

بھارت نے نیپال کے دعووں کو مصنوعی وسعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ''تاریخی حقائق یا شواہد' پر مبنی نہیں اور قابل عمل نہیں ہے۔

Last Updated : Jun 15, 2020, 4:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.