کرکٹ کا ایک پرستار ورلڈ کپ کرکٹ کے سیمی فائنل میں بھارت کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کو برداشت نہیں کرسکا اور دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
متوفی کی شناخت اشوک پاسوان کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ شخص ضلع کے مقامی ہسپتال میں مرہم پٹی کا کام کرتا تھا۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ کرکٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھںو 18 رنوں سے شکست ہوئی تھی۔