ETV Bharat / bharat

'آئین ہند دنیا کا بے مثال آئین ہے'

وزیراطلاعات ونشریات پرکاش جاوڈیکر نے آئین ہند کو دنیا کا بے مثال آئین بتاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کے الفاظ میں آئین ریاست کے لیے مذہبی کتاب کے مساوی ہے۔

وزیراطلاعات ونشریات پرکاش جاوڈیکر
وزیراطلاعات ونشریات پرکاش جاوڈیکر
author img

By

Published : Nov 26, 2020, 10:18 PM IST

جاوڈیکر نے جمعرات کو یہاں یوم آئین کے موقع پر آئین کے بنیادی حق اور فرض سے متعلق ای۔بک جاری کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

پریس انفارمیشن بیورو نے یہ ای کتاب مرتب کی ہے۔ اس میں آئین سے متعلق 32 مضامین شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہمیشہ کچھ نیا کرتے ہیں اور انہوں نے 26 نومبر کو یوم آئین منانے کا آغاز کیا کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ ہمارا آئین بہت اہم ہے اور ریاست کے لیے ایک مذہبی کتاب کی طرح ہے۔ اس لیے انہوں نے آئین کے سامنے اپنی پیشانی جھکائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر صاحب کا تیار کردہ ہمارا آئین دنیا کا ایک بے مثال آئین ہے۔

اس میں اقلیتوں محروموں کواختیارات دیا گیا ہےاور معاشرتی انصاف اور خواتین کو حق رائے دہی کا التزام بھی کیا گیا ہے، جب کہ دنیا کے بہت سارے ممالک میں خواتین کو آسانی سے حق رائے دہی کا استعمال نہیں مل سکا لیکن ہمارے یہاں آئین بنتے ہی انہیں یہ حق ملا۔

انہوں نے کہا کہ باشندگان وطن کو آئین میں مذکور بنیادی حقوق اور فرائض سے واقف کرانے کے لئے یہ ای بک تیار کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:'مولانا کلب صادق کا بھارت ایران کے درمیان ثقافتی ربط قائم کرنے میں اہم کردار'

آج کا دور ای بک کا ہے۔ ہمارے پاس تقریباً پانچ کروڑ ای میل ایڈریس ہیں اور لوگوں کو یہ کتاب ای میل کے ذریعے دی جائے گی۔

اس کتاب میں بنیادی حقوق اور فرائض سے متعلق جن میں ملک کے اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال سے لے کر بہت سارے قانونی ماہرین کے مضامین شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پورے دن یوم آئین کے موقع پر متعدد پروگرام ہوئے۔

صدرجمہوریہ نے یوم آئین کے موقع پر عوام کو آئین کا حلف دلایا۔ مختلف محکموں اور دفاتر میں بھی حلف دلایا گیا۔

اس موقع پر انفارمیشن نشریاتی سکریٹری امیت کھرے بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.