لداخ کے مشرق میں واقع وادی گلوان میں پیر کی شب چینی فوج کے ساتھ پرتشدد جھڑپ میں بھارتی فوج کے ایک افسر سمیت دو جوان ہلاک ہوگئے۔
سابق ونگ کمانڈر پروفل بخشی نے ای ٹی وی بھارت سے دوران گفتگو بتایا کہ ایسا نہیں کہ دونوں ممالک کے مابین ہونے والی جھڑپ میں صرف بھارتی جوان ہلاک ہوئے ہیں بلکہ میں آپ کو بتا دوں کہ جوابی کاروائی کے دوران ہمارے فوجیوں نے بھی ان کے پانچ جوانوں کو مار گرایا ہے مزید چین کے گیارہ فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری جانب سے بار بار امن و امان کے قیام کے لیے بات چیت کی میز پر لوٹنے کی پیشکش کی جاتی رہی ہے، لیکن چین ہماری اس بات کو اب تک سمجھ نہیں پا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پریشانی کی بات یہ بھی ہے کہ 'چینی افواج میں شامل جوان کمیونسٹ ہیں اور ان سب کا برین واش کیا گیا ہے'۔