ETV Bharat / bharat

آئی ایم اے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد، فوج کو ملے 333 افسران - بھارت اور بیرون ملک کی فوج

آئی ایم اے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 423 جنٹلمین کیڈٹ شامل ہوئے، جس میں 333 بھارتی کیڈٹ اور 90 غیر ملکی کیڈٹ شامل ہیں۔

آئی ایم اے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد، فوج کو ملے 333 افسران

author img

By

Published : Jun 13, 2020, 10:07 AM IST

Updated : Jun 13, 2020, 10:48 AM IST

ریاست اترا کھنڈ میں قائم آئی ایم اے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں آج 423 جنٹلمین کیڈٹ شامل ہوئے جس میں 333 بھارتی اور 90 غیر ملکی کیڈٹ شامل ہیں، آج 333 بہادر بھارتی فوجی، فوجی اکیڈمی سے پاس ہو کر بھارتی فوج میں افسر بن گئے۔

آئی ایم اے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ریاست اترپردیش اس بار سب سے زیادہ 66 کیڈٹس موجود ہیں، اتراکھنڈ سے 31 کیڈٹ فوج میں افسر بنے اور ہریانہ 39 کیڈٹ بھارتی فوج میں افسر بنے ہیں۔

ممکنہ طور پر آرمی چیف منوج مکند نارونے کی موجودگی میں کیڈٹوں کا حلف دلایا گیا، اس بار آئی ایم اے جنٹلمین کیڈٹس چیٹ ووڈ بلڈنگ سے آخری پگ نکال کر اپنے کیریئر کا پہلا 'پگ' چڑھا، آخری 'پگ' کے ساتھ کے ساتھ ہی پاس آؤٹ افسران اپنی رجمنٹ میں تعینات ہوئے، آج ہونے والی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران دیکھنے کی گیلری مکمل طور پر خالی رہی، اس دوران جانبازوں کو ان کے اہل خانہ کو براہ راست نشر کے ذریعے دیکھایا گیا۔

اس بار پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پڑوسی ممالک کو 90 افسران بھی ملے، افغانستان سے 48، بھوٹان سے 13، فجی سے دو، مالدیپ سے تین، ماریشیس سے تین، نیپال سے تین، پاپوا نیو گنی، سری لنکا، اور ویتنام سے ایک ایک افسران شامل ہیں، جبکہ تجاکستان کے 18 کیڈٹس پاس ہوئے۔

کس ریاست سے کتنے کیڈٹ

اس بار بھارتی فوج کو 333 جانباز ملے ہیں جس میں اتر پر دیش کے 66، ہریانہ کے 39، اترا کھنڈ کے 31 بہار کے 31 پنجاب کے 25، مہارشٹر کے 18، ہماچل پردیش کے 14، جموں وکشمیر کے 14، راجستھان 13، مدھیہ پردیش کے 13، کیرالہ کے آٹھ، گجرات کے آٹھ، دہلی کے سات، کرناٹک کے سات، مغربی بنگال سے چھ، آندھرا پردیش کے چار، چھتیس گڑھ کے چار، جھارکھنڈ کے چار، چنڈی گڑھ کے تین، آسام کے دو، تمل ناڈو کے دو، تلنگانہ کے دو، میگھالیہ، میزورم اور لداخ کے ایک ایک کیڈٹس پاس ہوئے۔

آپ کو بتا دیں کہ آئی ایم اے کا قیام اکتوبر 1932 میں 40 کیڈٹوں کے ساتھ عمل آیا تھا اور 1934 میں بھارتی ملٹری اکیڈمی سے پہلا بیچ پاس آؤٹ ہوا تھا، سن 1971 میں بھارت پاکستان جنگ کے ہیرو رہے بھارتی فوج کے پہلے فیلڈ مارشل جنرل سیم مانیکشا بھی اسی اکیڈمی کے طالبعلم رہ چکے ہیں۔

انڈین ملٹری اکیڈمی سے بھارت اور بیرون ملک کی فوجوں کو 62 ہزار 139 نو جوان افسر مل چکے ہیں۔ ان میں پڑوسی ممالک سے تعلق رکھنے والے دوہزار 413 نوجوان افسر شامل ہیں، پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہر سال جون اور دسمبر میں آئی ایم اے میں کیا جاتا ہے، اس پریڈ کے دوران کیڈٹ آخری قدم عبور کرتے ہی فوج میں افسر بن جاتے ہیں۔

Last Updated : Jun 13, 2020, 10:48 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.