بھارت ۔ چین کے درمیان جاری تنازع کے درمیان بھارتی ایئر فورس کا ایک فریٹ کیریئر طیارہ سی-17 گلوب ماسٹر آج لداخ کے لیہ ایئربیس پر فوج کے لیے سامان لے کر اترا۔
اس طیارے کا لینڈنگ ویڈیو نیوز ایجینسی این آئی نے نشرکیا ہے۔ یہ جمبو طیارہ کسی بھی موسم میں لمبی دوری تک جنگی سامان، فوج اور انسانی مدد لے جانے کا اہل ہے۔
نیوز ایجینسی پی ٹی آئی کے مطابق فوج نے چین کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے درمیان لداخ میں اونچائی والے علاقے میں ہتھیاروں، گولہ بارود، کھانا اور ضروری اشیاء کو جلدی پہنچایا ہے۔
ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اعلی کمانڈروں کی جانب سے جولائی میں اس طیارے کو لیہ بیس پر اتارنے کے لیے مشق کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ اس کی دیکھ بھال میں چیف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نروانا بھی شامل تھے۔ اس کے لیے سی-130 جے سپر ہرکولس اور سی-17 گلوب ماسٹر سمیت بھارتی فضائیہ کے تقریبا سبھی فریٹ کیریئر طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: معذوروں کے لیے مشعل راہ
سی-17 کا بیڑا بھارتی فضائیہ کی اہم حصہ رہا ہے۔ 2013 میں اسکائی لارڈس میں ہونے کے بعد اس نے فوجی سرگرمیوں میں اہم آپریشن کیا ہے اور ملک کے اندر اور بین الاقومی سطح پر امن، انسانی مدد اور قدرتی آفات راحت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔