ETV Bharat / bharat

فرانس سے مودی کی مخالفین پر نکتہ چینی - پارلیمان کے گزشتہ سیشن میں چھ دہائیوں میں سب سے زیادہ کام ہوا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آج یورپی ملک فرانس میں جی ۔ 7 ممالک کے سربراہی اجلاس کے دوران بھارتی برادری سے خطاب کیا۔

Narendra Modi UNESCO address LIVE UPDATES:
author img

By

Published : Aug 23, 2019, 5:14 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 12:26 AM IST

وزیراعظم مودی نے بدعنوانی، ماحولیاتی تبدیلی اور شدت پسندی جیسے موضوعات پر خطاب کیا۔

وزیراعظم مودی نے اپنے خطاب کے شروعات میں کہا: 'جب چار برس قبل فرانس آیا تھا، تو ہزاروں کی تعداد میں بھارتیوں سے بات چیت کا موقع ملا تھا۔ مجھے یاد ہے، میں نے اس موقعے پر ایک وعدہ کیا تھا۔ میں نے کہا تھا کہ امیدوں اور خواہشوں کا نیا سفر نکلنے والا ہے اور جب آپ کے پاس آیا ہوں تو یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ وہ نہ صرف اس سفر پر نکل پڑے ہیں، بلکہ 130 کروڑ بھارتیوں کی اجتماعی کوششوں سے بھارت تیزی سے ترقی کے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے۔'

وزیراعظم مودی نے فرانس میں بھارتی برادری کو خطاب کیا۔

وزیراعظم مودی نے اپنے خطاب میں کنبہ پروری اور بھائی بھتیجا واد کو خاص جگہ دی۔

انہوں نے کہا کہ 'آج نئے بھارت میں بدعنوانی، بھائی بھتیجا واد، کنبہ پروری اور عوام کے پیسوں کی لوٹ اور شدت پسندی پر جس طرح لگام کسی جا چکی ہے، وہ اس سے قبل کبھی نہیں ہوا۔'

فرانس میں مودی کے خطاب کی خاص باتیں

  • نئی حکومت بنتے ہی پن بجلی کے لیے نئی وزارت قائم کی گئی، جو پانی سے متعلق سارے امور پر نظر رکھیں۔
  • غریب کسانوں اور تاجروں کو پنشن دیے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
  • طلاق ثلاثہ کے غیرانسانی عمل کو ختم کر دیا گیا ہے۔ یہ قانون مسلم خواتین کو نئے بھارت میں انصاف فراہم کرے گا۔
  • بچوں کی صحت اور حفاظت کے حوالے سے بھی اہم قدم اٹھائے گئے ہیں۔
  • پارلیمان کے گزشتہ سیشن میں چھ دہائیوں سے سب سے زیادہ کام ہوا۔
  • ہم نے ذات پات اور شدت پسندی کا مقابلہ صرف بھارت میں ہی نہیں کیا، بلکہ فرانس کی سرزمین پر بھی کیا۔
  • بھارت سنہ 2030 کے لیے ماحولیاتی تبدیلی کے مقاصد سنہ 2021 سے قبل ہی حاصل کرلے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 12:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.