امریکہ میں بھارتی سفیر ترنجیت سنگھ سندھو نے کہا کہ 'میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے تحت دونوں ملکوں نے کورونا سے مقابلے کے لیے مشترکہ جدوجہد شروع کی ہے'
انہوں نے مزید کہا کہ 'نئی دہلی، امریکہ کے لئے ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے اور واشنگٹن کو جو بھی امداد درکار ہے اسے پورا کرنے میں کامیاب ہونگے'۔
امریکی سفیر ترنجیت سنگھ سندھو نے ہفتے کے روز کہا کہ 'بھارتی اور امریکی دوا ساز کمپنیاں کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے کم از کم تین ممکنہ ویکسنز پر مل کر کام کر رہی ہیں'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ پہلا موقع نہیں جب دونوں ممالک طبی تحقیق سے متعلق معلومات کے تبادلے پر باہمی تعاون کر رہے ہوں۔ در حقیقت تقریبا دو یا تین برس پہلے آئی سی ایم آر اور سی ڈی سی نے مل کر ایک اور وائرس کے لئے ویکسین تیار کی تھی۔ جس کا نام روٹا وائرس تھا'۔
سندھو نے کہا ہے کہ 'اس وائرس نے نہ صرف بھارت بلکہ امریکہ کے ساتھ ساتھ دوسرے بہت سے ممالک کی مدد کی ہے'۔
واشنگٹن اور نئی دہلی کورونا بحران کے دوران قریبی تعاون کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔ اس وباء کے بعد ہی دونوں ممالک کے رہنما مستقل رابطے میں ہیں۔