ETV Bharat / bharat

وزیراعظم کی اپیل: بھارت کورونا وائرس کے خلاف متحد - بھارت کورونا وائرس کے خلاف متحد

وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل کے بعد ملک کی عوام نے آج رات نو بجے نومنٹ تک اپنے گھروں کے باہر اور چھت پر دئے اور فلیش لائٹ جلاکر کورونا وائرس کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم کی گزارش: بھارت کورونا وائرس کے خلاف متحد
author img

By

Published : Apr 6, 2020, 12:02 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل کے بعد ملک بھر میں لوگوں نے آج رات نو بجے نو منٹ تک کورونا وائرس کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ پیش کیا۔

لوگوں نے اس دوران اپنے اپنے گھروں کی لائٹ بند کرکے کینڈل اور دئے روشن کیے۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو، وزیراعظم مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، لوک سبھا اسپیکر اوم بریلا، بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، تلنگانہ کے سی ایم کے سی آر ، بابا رام دیو ، مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر ، یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر اعظم مودی کی والدہ نے بھی دئے جلا کر کورونا کے خلاف یکجہتی دیکھائی۔

India united against Corona virus on request of PM
مختلف سیاسی رہنماؤں نے دئے جلائے

اس دوران ملک کے بہت سے شہروں میں دیوالی جیسے نظارے دیکھے گئے۔ بتادیں کہ دئے کے ساتھ ساتھ لوگوں نے پٹاخے بھی جلائے۔ کئی جگہوں سے پٹاخوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز وزیراعظم مودی نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے بارے میں شہریوں کو ایک ویڈیو پیغام دیا تھا۔

اپنے پیغام میں مودی نے 5 اپریل کی شام 9 بجے 9 منٹ کے لیے موم بتیاں، دئے اور موبائل کی فلیش جلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ 'آپ نے عالمی وبا کے خلاف ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران جو نظم و ضبط اور خدمات کا مظاہرہ کیا ہے وہ بے مثال ہے۔ اس سے قبل بھی وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں سے تالی اور برتن بجانے کی اپیل کی تھی۔

ملک میں کورونا وائرس کے اثرات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ بھارت میں اب تک 83 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں اور 3577 اس کے انفیکشن کا شکار ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 505 مریض سامنے آئے ہیں۔اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 275 ہے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملے کے پیش نظر ملک میں 21 روز تک لاک ڈاؤن جاری ہے جو 14 اپریل تک جاری رہے گا، وہیں ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر طرح کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.