ETV Bharat / bharat

بین الاقوامی پروازوں پر پابندی 28 فروری تک جاری رہے گی: ڈی جی سی اے - ای ٹی وی بھارت کی خبر

بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں پر پابندی 28 فروری تک جاری رہے گی۔ جمعرات کے روز ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے یہ معلومات دی۔

DGCA
ڈی جی سی اے
author img

By

Published : Jan 29, 2021, 3:10 AM IST

یہ قدم کورونا دور کے نئے اسٹرین کے خطرے اور یورپی ممالک میں بڑھتے ہوئے معاملوں کے درمیان اٹھایا گیا ہے۔ باقاعدہ پروازوں پر جہاں ایک طرف پابندی ہے وہیں دوسری جانب وندے بھارت مشن کے ذریعے محدود تعداد میں پروازیں جاری ہیں۔

بھارت نے دوسرے ممالک کے لیے باقاعدہ پروازوں پر پابندی عائد کرنا جاری رکھا ہے لیکن گھریلو پروازوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

انڈین ایوی ایشن کمپنیوں کے لیے گھریلو پروازوں کو کورونا سے پہلے کے مقابلے میں 70 سے بڑھا کر 80 فیصد کردیا گیا ہے۔ ایئرلائنز کمپنیاں کورونا کے پہلے کی سطح کے مقابلے 70 فیصد گھریلو مسافر اڑانوں کو شروع کر سکتی ہیں۔ گھریلو پرواز 25 مئی کو 30000 مسافروں کے ساتھ شروع ہوا اور اب 30 نومبر 2020 کو اس نے 2.52 لاکھ کا اعداد و شمار ہو گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.