ETV Bharat / bharat

'بھارت پی سی اے کا حامی ہے' - تیسری مستقل عدالت برائے ثالث

بھارت کے سکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا نے کہا کہ 'ایک پرامن اور قواعد پر مبنی بین الاقوامی قانونی حکم کے مضبوط حامی کی حیثیت سے بھارت پی سی اے اور بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لئے اس کے مینڈیٹ کی حمایت کرتا ہے۔'

'بھارت پی سی اے، کا حامی ہے'
'بھارت پی سی اے، کا حامی ہے'
author img

By

Published : Nov 22, 2020, 2:23 AM IST

Updated : Nov 22, 2020, 9:30 AM IST

بھارت کے سکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا نے تیسری مستقل عدالت برائے ثالثی (پی سی اے) - انڈیا کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ 'بین الاقوامی قوانین کی پاسداری ہماری سفارتکاری کا مرکز ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ایک پرامن اور قواعد پر مبنی بین الاقوامی قانونی حکم کے مضبوط حامی کی حیثیت سے یہ تعجب کی بات نہیں ہے کہ بھارت پی سی اے اور بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لئے اس کے مینڈیٹ کی حمایت کرتا ہے۔ بین الاقوامی قانون کی پاسداری ہماری سفارت کاری کا مرکز ہے اور حقیقت میں دنیا کو اس طرح دیکھنا ہمارا خیال ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت تنازعات کا حل، امن اور باہمی تعاون کا حامی ہے۔

یہ تبصرے اُس وقت سامنے آئے جب پی سی اے کے حکم کو مسترد کرنے سمیت بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کرنے میں بھارت کا ہمسایہ ملک چین کھڑا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ چین نے 2016 کے فلپائن بمقابلہ چین معاملے میں پی سی اے کے تحت قائم کردہ ٹریبونل کے ایوارڈ کو مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:'گپکار گینگ دفعہ 370 کی بحالی کے لیے عوام کو گمراہ کررہی ہے'

Last Updated : Nov 22, 2020, 9:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.