سُپر سونک میزائل کو بھارت اور روس نے اسے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔
اگنی کی طرز پر 400 کلومیٹر کی رینج والا یہ میزائل 200 کلوگرام تک کے روایتی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس میزائل کو صبح 10 بجکر 27 منٹ پر آئی ٹی آر کے لانچ کمپلیکس 3 سے داغا گیا۔
نو میٹر طویل اور 670 ملی میٹر میزائل کا کل وزن تقریباً تین ٹن ہے۔ یہ ایک جہاز سے داغے جانے پر آواز کی رفتار سے دوگنی رفتار سے 14کلومیٹر کی اونچائی تک جاسکتا ہے۔
برہموس کا نام دو ندیوں (بھارت کی برہم پُتر اور روس کی ماسکوو) کے نام پر رکھا گیا ہے۔